2022: چینی سرمایہ کاری میں کمی، امریکی انویسٹمنٹ میں اضافہ 

2022: چینی سرمایہ کاری میں کمی، امریکی انویسٹمنٹ میں اضافہ 
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان میں موجودہ مالی سال کے پہلے 11 مہینوں میں بیرون ملک سے آنے والی سرمایہ کاری میں گذشتہ سال کے ان مہینوں کے مقابلے میں پانچ فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق گیارہ مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 597 کروڑ ڈالر رہا۔ مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں چین نے پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی تاہم اس میں گذشتہ سال کے مقابلے میں کمی دیکھی گئی۔

گذشتہ سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں 720 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے مقابلے میں اس سال 373 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ گیارہ مہینوں میں امریکا سے آنے والی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا گیا۔

اس سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں امریکا کی طرف سے 241 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جو گذشتہ ان مہینوں میں 122 ملین ڈالر تھی۔

مصنف کے بارے میں