پرویز مشرف کی واپسی ،اہلخانہ کا حکومت سے رجوع کا فیصلہ 

09:55 PM, 17 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : سابق صدراور آرمی چیف پرویز مشرف کے اہل خانہ نے انہیں وطن واپس لانے  کے لیے حکومت پاکستان سے درخواست کا فیصلہ کر لیا ۔انہیں ایئرایمبولینس سے دبئی سے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔

فیملی ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی واپسی کے حوالے سے قانونی پیچیدگیاں ہیں اس حوالے سے حکومت پاکستان سے رجوع کیا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاک فوج اور اس کی قیادت چاہتی ہے کہ پرویز مشرف پاکستان آجائیں ۔ فوج نے ان کی فیملی سے رابطہ کیا ہے۔ڈاکٹرز اور ان کی فیملی چاہیں گی تو انہیں پاکستان لایا جائے گا۔ 

دوسری طرف سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی کہا تھا کہ میں سابق آرمی چیف کو معاف کرتا ہوں اور حکومت کو چاہیے کہ وہ واپس آنا چاہیں تو انہیں سہولیات فراہم کی جائیں۔ 

مزیدخبریں