اچھی خبر، فیٹف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر تیار

اچھی خبر، فیٹف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر تیار
سورس: File

برلن: پاکستان کے لیے اچھی خبر آگئی ہے۔ فیٹف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر تیار ہوگیا ہے۔ پاکستان نے گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے تمام شرائط پوری کردی ہیں۔ 

فیٹف اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے تمام شرائط پوری کر لی ہیں۔پاکستان نے ایف اے ٹی ایم کے تمام 34 نکات پر عملدرآمد کیا ہے  ۔ایکشن پلان پر پاکستان نے وقت سے پہلے عمل کر لیا ہے ۔ 

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ۔پاکستان کی کارکردگی کو رکن ممالک نے سراہا  ہے ۔ گرے لسٹ سے نکلنے کا حتمی فیصلہ اکتوبر میں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق 18 اکتوبر 2018 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالاپاکستان کو مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ۔پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں