پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہو رہی ہے،اجلاس نہیں: گورنر پنجاب 

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہو رہی ہے،اجلاس نہیں: گورنر پنجاب 
سورس: File

لاہور : گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت اسمبلی کا آئینی اجلاس صرف ایک ہے جو ایوان اقبال میں ہو رہا ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں پی  ٹی آئی اور قاف لیگ کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہو رہی  ہے۔ اس میٹنگ کو اسمبلی کا اجلاس نہیں کہا جا سکتا۔

سینئر صحافیوں سے گفتگو میں گورنر پنجاب نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 109 کے تحت مجھے اسمبلی کا اجلاس بلانے اور برخاست کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ اس وقت اسمبلی کا آئینی اجلاس صرف ایک ہے جو ایوان اقبال میں ہو رہا ہے۔ 

بلیغ الرحمن نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور قاف لیگ کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہو رہی ہے۔ اس میٹنگ کو اسمبلی کا اجلاس نہیں کہا جا سکتا۔ دو سیاسی جماعتوں کی میٹنگ میں زیر بحث آنے والی قرارداد کی کوئی آئینی حثیت نہیں۔ 

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی جس میٹنگ کو اجلاس کہ رہے ہیں اسے میں ختم کر چکا ہوں۔ایوان اقبال میں ہونے بجٹ اجلاس میں پنجاب کا بجٹ منظور کیا جائے گا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے حوالے سے آئینی اقدامات انتہائی مجبوری کے عالم میں اٹھائے گئے ہیں۔ سپیکر اور اپوزیشن نے بارہ کروڑ عوام کے بجٹ کو اسمبلی میں دو روز تک پیش نہ ہونے دیا۔

بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ انتہائی غیر معمولی حالات میں سوچ سمجھ کر آئینی اقدام اٹھایا۔ میری اولین ترجیح صوبے میں تعلیم اور ماحولیات کے شعبے ہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم کی حثیت سے جو اقدامات کیے انہیں اب بطور چانسلر صوبے میں آگے بڑھاؤں گا۔ بحثیت گورنر تقرری میرے لیے ایک سرپرائز تھا۔

مصنف کے بارے میں