کراچی: سندھ حکومت نے بجلی کی بچت کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار تبدیل کر دئیے ہیں اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں تمام بازار، دکانیں، مارکیٹس اورشاپنگ مال رات 9 بجے بند کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے جبکہ ہوٹل ،کافی شاپ اورکیفے رات 11 بجے بند کئے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں تمام شادی ہالز اوربینکوئٹ میں شادی اوردیگرتقاریب رات ساڑھے دس بجے تک ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور نئے اوقات کا اطلاق آج سے ہو گا
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ میڈیکل سٹورز، ہسپتالوں، پیٹرول پمپس، سی این جی سٹیشنز، بیکریز اور دودھ کی دکانوں پر نئے اوقات کار سے متعلق فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔