اسلام آباد: ملک میں بجلی کا بحران جاری ہے اور مجموعی شارٹ فال 7 ہزار 577 میگاواٹ پہنچ گیا ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار923 میگاواٹ کہ کل طلب 27 ہزار 500میگاواٹ ہے اور یوں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 577 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے جبکہ ڈسٹری بیوشن شارٹ فال 2ہزار میگاواٹ ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت پانی سے 5 ہزار 269 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پلانٹس سے 1 ہزار 572میگاواٹ، نجی شعبے کے بجلی گھروں سے 11 ہزار 668 میگاواٹ اور ونڈ پاور پلانٹس سے 1ہزار 539 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔
اسی طرح سولر پلانٹس سے 500 میگاواٹ، بگاس سے چلنے والے پلانٹس سے 137 میگاواٹ اور جوہری ایندھن سے 2ہزار 239 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی شارٹ فال کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور اسلام آباد ریجن میں بھی 6 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔