واشنگٹن: امریکی ریاست الاباما کے شہر ویسٹاویا ہلز کے چرچ میں مسلح شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا جس سے تفتیش کی جا رہی ہے، پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کیپٹن شین ویئر نے نیوز کانفرنس کو بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ویسٹاویا ہلز کے سینٹ سٹیفن ایپسکوپل چرچ میں پیش آیا۔تاہم چرچ میں زیادہ لوگ موجود نہیں تھے۔
واضح رہے امریکہ میں 2022 میں اسکول ، یونیورسٹی اور اسپتال میں گن وائلنس کے مختلف واقعات میں اب تک 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ان واقعات میں مسلسل مزید اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔