پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 28 جون تک توسیع

08:58 AM, 17 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور پولیس تشدد کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماﺅں کی عبوری ضمانتوں میں 28 جون تک توسیع کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق صوبائی آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور پولیس تشدد سے متعلق معاملے میں پی ٹی آئی کے رہنماءصوبائی دارالحکومت لاہور کی عدالت میں پیش ہوئے۔ 
عدالت پیشی کے موقع پر وہاں موجود پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی جس دوران ’لاٹھی گولی کی سرکار، نہیں چلے گی‘ کے نعرے بھی لگائے گئے۔ 
عدالت پیش ہونے والے رہنماؤں میں حماد اظہر، یاسمین راشد، شفقت محمود، جمشید چیمہ، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید، اسلم اقبال اور زبیر نیازی، ندیم عباس بارا شامل ہیں۔ 
پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے تھانہ شاہدرہ اور گلبرگ میں درج مقدمات میں ضمانتیں دائر کی گئیں اور انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عبہر گل نے ان پر سماعت کی۔ 
پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے وکیل برہان معظم ملک نے عدالت کے روبرو دلائل پیش کئے جس کے بعد تمام رہنماﺅں کی عبوری ضمانتوں میں 28 جون تک توسیع کر دی گئی۔ 

مزیدخبریں