پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے خارج یا نہیں؟ اعلان آج ہو گا

08:40 AM, 17 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

برلن: پاکستان کا نام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ  میں برقرار رہے گا یا  خارج ہو جائے گا؟  باضابطہ اعلان آج کیا جائے گا۔


جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ختم ہو نے کے بعد  پاکستان ایف اے ٹی ایف کی  گرے لسٹ سے نکالے جانے کا منتظر ہے۔

واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو دو مرحلوں میں 34 نکات پر عمل درآمد کے لیے کہا تھا، پاکستان نے اس بار تمام 34 شرائط پر عمل درآمد کیا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

  
سابق وفاقی وزیر توانائی اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستانی وفد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں