ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کوترک فنکار انگین آلتان کی شکایت پر گرفتار کرلیا گیا

09:28 PM, 17 Jun, 2021

لاہور :(نوید صدیقی) معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف ترک اداکار انگین آلتان کی درخواست پر تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق نوسر بار  کاشف ضمیر پر ترک اداکار انگین آلتان کے ساتھ نوسربازی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔  

 ترکش ایمبیسی کی جانب سے شکایت کا لیٹر محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوایا گیا جس پر  آئی جی پنجاب کے حکم پر شکایت پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔ 

ایف آئی آر کے مطابق  ملزم کاشف ضمیر نے چوہدری گروپ برانڈ کی شوٹنگ کے لئے انگین آلتان کو پاکستان بلوایا تھا لیکن پاکستان آنے پر کاشف ضمیر کی جانب سے رقم ادا نہ کی گئی ۔انگین آلتان کی ٹیم کی جانب سے رقم کا تقاضہ کرنے پر ملزم کاشف ضمیر نے ایگریمنٹ کینسل کر دیا.

سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزم نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیااس موقع پر  ملزم کے قبضے سے نیلی لائٹ والی گاڑی اور اسلحہ برآمد کر کے دوسرا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کر لیا گیا . پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا شف ضمیرکے خلاف نوسربازی کے مقدمات پہلے بھی درج ہیں ۔

مزیدخبریں