جنوبی افریقہ میں کھدائی کے دوران ملنے والے پتھروں کو عوام نے " ہیرا " سمجھ لیا

07:54 PM, 17 Jun, 2021

کیپ ٹاؤن, جنوبی افریقہ میں شہریوں نے کھدائی کے دوران ملنے والے پتھروں کو قیمتی خزانہ سمجھ لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ میں کھدائی کے دوران ملنے والے پتھروں کو ہیرا سمجھ کر ہزاروں لوگ اس علاقے میں پہنچ چکے ہیں۔

کھدائی کے دوران ملنے والے  پتھروں کی قیمت ایک ہزار پاکستانی روپے سے ساڑھے 3 ہزار روپے تک فروخت بھی ہو رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے حکام کی جانب سے تاحال ان پتھروں کے ہیرا ہونے تصدیق نہیں ہوئی  تاہم ان کا کہنا تھا کہ جلد ماہرین کی ایک ٹیم وہاں پہنچے گی اور پتھروں کی جانچ کرنے کے بعد ہی کوئی حتمی رپورٹ جاری کی جا سکے گی۔

پتھر لے جانے والے ایک شخص کا کہنا تھا کہ کھدائی کے دوران ملنے والے پتھر ان کی زندگیوں کو بدل دیں گے۔ ہمارے علاقے میں بہت غربت ہے اور یہاں کے لوگوں کے پاس کوئی مناسب ملازمت بھی نہیں ہے۔

جنوبی افریقہ کے حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جگہ کو چھوڑ دیں کیونکہ وہ کورونا کو پھیلانے کا سبب بنیں گے۔

مزیدخبریں