لاہور: دورہ انگلینڈ کیلئے روانگی سے قبل قومی کرکٹ سکواڈ کی پہلی کووڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج آ گئے جن کے مطابق پاکستان میں موجود قومی سکواڈ میں شامل تمام ارکان رپورٹس منفی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی سکواڈ میں شامل ان تمام ارکان کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ گزشتہ روز ان کے گھروں میں کی گئی تھی جس کے بعد اب ہوٹل پہنچنے پر ان تمام افراد کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سکواڈ میں شامل 3 کرکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ میں شامل 8 ارکان 20 جون کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کریں گے جبکہ قومی سکواڈ 25 جون کو لاہور سے براستہ ابوظہبی برمنگھم پہنچے گا جہاں برمنگھم سے ڈربی پہنچنے پر قومی سکواڈ 10 روزہ قرنطینہ اختیار کرے گا۔
واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے ون ڈے سکواڈ کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حارث سہیل، حسن علی، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔
اسی طرح ٹی 20 سکواڈ کی قیادت بھی بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ارشد اقبال، اعظم خان، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خان اور عثمان قادر شامل ہیں۔
ٹیسٹ سکواڈ کی قیادت بھی بابر اعظم ہی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، عمران بٹ، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، یاسر شاہ (فٹنس سے مشروط) اور زاہد محمود شامل ہیں۔
دورہ انگلینڈ روانگی سے قبل قومی کرکٹ سکواڈ کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ کے نتائج آ گئے
04:42 PM, 17 Jun, 2021