کراچی ، پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ ان کی شادی میں ابھی وقت ہے اور جب وقت آئے گا تو شادی بھی ہوجائے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کنزہ ہاشمی نے شادی سے متعلق اپنے نظریات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ شادی زندگی کا مقصد نہیں ہے، شادی کے بعد ایک نئی زندگی کا آغاز ہوتا ہے لیکن یہ زندگی نہیں ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ جب آپ کو لگے کہ آپ کو زندگی میں اب کسی پارٹنر کی ضرورت ہے تو آپ کو شادی کرلینی چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کسی کے ساتھ تعلق میں رہنے سے زیادہ سنگل رہنا پسند ہے، کیوں کہ کسی کے ساتھ تعلق بنانے کے بعد انسان آزاد نہیں رہ پاتا اور مجھے آزادی پسند ہےاور اپنے فیصلے بھی خود ہی سوچ سمجھ کر کرنا بہتر سمجھتی ہوں ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں دلہن بننے کا بہت شوق ہے جب بھی دلہن بنوں گی بہت اوور دلہن بنوں گی۔