اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طرف سے ایوان میں ہنگامہ آرائی کرنے والے سات ارکان پر ایوان میں داخلے کی پابندی ختم کردی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق جن اراکین پر پابندی ختم کی گئی ہے ان میں علی نواز اعوان، عبدالمجید خان ، فہیم خان، شیخ روحیل اصغر، علی گوہر خان، چوہدری حامد حمید اور آغا رفیع اللّٰہ شامل ہیں۔
سپیکر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطبق ارکان پر پابندی ایوان کا ماحول خوشگوار رکھنے کے لیے ختم کی گئی ہے۔ پارلیمنٹ کے سیکورٹی حکام اور ارکان کا فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن کی طرف سے سپیکر کو گزشتہ روز خط لکھا گیا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ارکان سے پابندی ہٹائی جائے۔