قومی اسمبلی میں ہنگامہ جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں: اسد قیصر

12:34 PM, 17 Jun, 2021

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر  نے کہا ہے کہ ایوان میں پیش آنے والے واقعات قابل افسوس ہیں۔یہ جمہوریت کے لیے نیک شگون نہیں ہیں۔ میری کوشش ہے کہ ایوان اچھے طریقے سے چلے ۔ حکومت اور اپوزیشن کو برابر لیکر چل رہا ہوں۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر  نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کل ہوگی ،،فریقین سے درخواست کرتا ہوں کہ پارلیمان کا تقدس پامال نہ کریں .سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا حق ہے  ۔

صحافی نے سوال کیا کہ حکومتی وزرا بھی آپ کی بات نہیں مان رہے  ؟جس پر اسدقیصر نے بتایا کہ میرے پاس اخلاقی طاقت ہے کسی کو اٹھا کر باہر تو پھینک سکتا   کل کچھ ارکان پر پابندی لگائی اس پر اعتراض ہے،اپوزیشن کو ان کے حصے سے بھی زیادہ وقت دیا ۔

ایک اور سوال کہ وزرا کو کیوں بین نہیں کیا ؟سپیکر قومی اسمبلی  نے کہاکہ میں نے ایکشن اس وقت لیا جب اجلاس چلا رہا تھا  بعد میں جو ہوا اس وقت میں اجلاس میں نہیں تھا  ۔صحافی نے سوال کیا کہآپ نے وزیر اعظم کے کہنے پر وزرا کے خلاف ایکشن نہیں لیا ؟

اسد قیصر نے  جواب دیا کہ میں وزیر اعظم سے ملا شہبازشریف اور بلاول سے رابطے کئے کسی حکومتی اجلاس میں شریک نہیں  ہوا ایک سوال کہ شاہد خاقان عباسی آپ کے استعفے کو ہی حل کہہ رہے ہیں جس پر سپیکر نے کہا کہ میرا استعفی ان کی خواہش ہی ہوگی۔

مزیدخبریں