اداروں پر حملہ کرنا مسلم لیگ ن کا وطیرہ ہے: عثمان بزدار

اداروں پر حملہ کرنا مسلم لیگ ن کا وطیرہ ہے: عثمان بزدار
سورس: file

لاہور : وزیراعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گالی دینا لیگی رہنماؤں کا کلچر پنجاب کی ثقافت نہیں ۔اداروں پر حملہ کرنا اور متنازعہ بنانا مسلم لیگ ن کا وطیرہ رہا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق اپنے بیان میں سردار عثمان بزدار  کہتے ہیں گالی کو پنجاب کی ثقافت قرار دینے والوں کو اپنے الفاظ کے چناؤ پر شرم آنی چاہیے۔کیا اپوزیشن نئی نسل کو گالیاں دینے کا سبق سیکھا رہی ہے۔اپوزیشن ٹولے کی ڈھٹائی پر سب کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

عثمان بزدار  کا کہنا ہے کہ اداروں پر حملہ کرنا اور متنازعہ بنانا ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے۔اداروں پر حملہ کرنے میں یہ جماعت بدنام زمانہ ریکارڈ رکھتی ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ اپوزیشن ٹولے نے ہمیشہ جمہوری، آئینی اور پارلیمانی روایات کو پامال کیا ہے۔ 

 وزیراعلیٰ   کا مزید کہنا ہے کہ قوم اس منافق ٹولے کے دوغلے چہروں کو پہچان چکی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت جمہوری، آئینی اورپارلیمانی روایا ت کی امین ہے۔