بجٹ میں حلقوں کو نظر انداز کرنے پر بلوچستان بھر میں اپوزیشن کے دھرنے

بجٹ میں حلقوں کو نظر انداز کرنے پر بلوچستان بھر میں اپوزیشن کے دھرنے
سورس: file

اسلام آباد: بلوچستان حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں   ترقیاتی بجٹ دے۔ متحدہ اپوزیشن نےکوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں   قومی  شاہراہوں کو بند کر دیا۔ گاڑیوں کی طویل  قطاریں لگ گئیں۔ مسافرپریشان ہیں۔

  

نیو نیوز کے مطابق متحدہ اپوزیشن  کی جانب سے  بلوچستان کی قومی شاہراہوں کو بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ میں سریاب روڈ ، میاں غنڈی کے مقام پر کوئٹہ مستونگ قومی شاہراہ   کو بلاک کردیا گیا۔

کچلاک کے مقام پر کوئٹہ چمن کراچی قومی شاہراہ بھی بند کردی گئی ۔خضدار میں بی این پی کے کارکنان نے زیروپوائنٹ سے روڈ بلاک کردیا۔

قومی شاہراہ بلاک کرنے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔ اپوزیشن نے بجٹ میں اپنے  حلقوں کو نظر انداز کرنے کیخلاف قومی شاہراہیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔