واشنگٹن: (نیو نیوز) امریکی ریاست نیویارک کی حکومت نے اپنے 70 فیصد نوجوان شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہونے کے بعد تمام پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ امریکیوں نے پابندیوں کے خاتمے کا جشن منایا، حکام کی جانب سے اس خوشی کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔
Fireworks across New York State tonight, celebrating the 70% adult vaccination milestone.
— Andrew Cuomo (@NYGovCuomo) June 16, 2021
This is for all the essential workers who showed up and helped get us to this day. #NYTough pic.twitter.com/uip0KsOs4h
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں گزشتہ روز نوجوانوں نے کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مکمل ہونے پر جشن منایا۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
آتشبازی کے مناظر کو براہ راست ٹیلی ویژن پر بھی نشر کیا گیا۔ اس کے بعد حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آج سے تمام شہریوں پر سے کورونا کی پابندیاں اٹھائی جا رہی ہیں تاہم لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ آئندہ صرف 6 روز کیلئے ایس او پیز پر عمل کریں۔
New York is back and open for business. #Excelsior pic.twitter.com/uXqLCNhpYf
— Yehuda Friedman (@YehudaJFriedman) June 16, 2021
اس موقع پر گورنر نیویارک اینڈریو کیومو کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ہماری ریاست کا شمار ایسے علاقوں میں ہوتا ہے جہاں نوجوانوں کو سب سے زیادہ ویکسین لگائی گئی، یہ ٹارگٹ حاصل کرنا معمولی کام تھا، ہم اپنی عوام کے تعاون کے مشکور ہیں جن کی بدولت ہم نے یہ اہم سنگِ میل عبور کیا۔
گورنر نیویارک اینڈریو کیومو کا کہنا تھا کہ ابھی تک تیس فیصد شہری ن میں 12 سے 17 سال تک کی عمر کے بچے بھی شامل ہیں، انھیں فی الحال کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔