کانگریس   رہنما راہول گاندھی  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر برس پڑے

12:48 PM, 17 Jun, 2020

نئی دہلی:چین سے مار کھانے کے بعدبھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر برس پڑے۔

راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی  خاموش کیوں ہو؟چھپ کیو ں گئے ہو؟       ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں  راہول گاندھی کا کہناتھا کہ بہت ہو گیا ، ہمیں حقائق جاننے کی ضرورت ہے کہ ہوا کیا ہے۔

ا  نہوں نے کہا  کہ چین کو ہمارے فوجیوں کو قتل کرنے کی جرات کیسے ہوئی؟چین کو ہماری زمین پر قبضہ کرنے کی ہمت کیسے ہوئی؟واضح رہے کہ گزشتہ روز لداخ کے متنازعہ علاقہ میں چین کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم  20بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

گذشتہ روز سے مودی سرکار نے اس معاملہ پر چپ سادھ رکھی ہے جس پر انہیں اپنے ملک میں ہی کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں