نئی دہلی:چین سے مار کھانے کے بعدبھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر برس پڑے۔
راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی خاموش کیوں ہو؟چھپ کیو ں گئے ہو؟ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں راہول گاندھی کا کہناتھا کہ بہت ہو گیا ، ہمیں حقائق جاننے کی ضرورت ہے کہ ہوا کیا ہے۔
Why is the PM silent?
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 17, 2020
Why is he hiding?
Enough is enough. We need to know what has happened.
How dare China kill our soldiers?
How dare they take our land?
ا نہوں نے کہا کہ چین کو ہمارے فوجیوں کو قتل کرنے کی جرات کیسے ہوئی؟چین کو ہماری زمین پر قبضہ کرنے کی ہمت کیسے ہوئی؟واضح رہے کہ گزشتہ روز لداخ کے متنازعہ علاقہ میں چین کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم 20بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
گذشتہ روز سے مودی سرکار نے اس معاملہ پر چپ سادھ رکھی ہے جس پر انہیں اپنے ملک میں ہی کڑی تنقید کا سامنا ہے۔