سشانت کا سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا، کنگنارناوت

سشانت کا سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا، کنگنارناوت

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہاہے کہ سو شانت سنگھ راجپوت کی موت خودکشی نہیں تھی بلکہ ان کا سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا ہے۔بالی ووڈ کے 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی خبر نے پوری بالی ووڈ انڈسٹری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشانت سنگھ کی خودکشی کی خبر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بالی ووڈ میں رائج اقربا پروری، اپنے فائدے کے لیے فنکاروں پر ڈالے جانے والے دباؤ، فنکاروں کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویوں اور بے حسی کو سشانت سنگھ کی موت کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دراصل یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کنگنا نے کہا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت نے ہم سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیاہے لیکن کچھ لوگ پیروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ جن کا دماغ کمزور ہوتا ہے وہ ڈپریشن کے باعث خودکشی کرلیتے ہیں۔ لیکن سشانت سنگھ راجپوت ایک ذہین اور قابل انسان تھا اس کا دماغ کمزور کیسے ہوسکتا ہے۔