اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا مرض کے علاج کے لئے برطانیہ میں بہتر نتائج دکھانے والی دوائی ڈیکسا میتھازون کے پاکستان میں استعمال کا جائز لیا جائے گا۔
انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا مریضوں کے لئے ڈیکسا میتھازون کو خوش آئند کہا ہے۔ اس دوائی کے برطانیہ میں استعمال کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے ڈیکسا میتھازون کو کورونا کے خلاف پہلی دوا قرار دیا ہے۔
اس کے استعمال سے کورونا سے اموات میں کمی واقع ہوگی۔ پاکستان میں ماہرین کی کمیٹی اس دوا کے کورونا مریضوں پر استعمال پر غور کرے گی۔