نیویارک:دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 82 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 43 لاکھ چھ ہزار سے زائد ہوگئی۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار 594 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 34 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔
امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار سے بڑھ گئی۔ امریکہ میں 22 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ برازیل میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 456 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔
روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار دو سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار سے بڑھ گئی۔بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہزار 9 سو سے بڑھ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 9 سو سے بڑھ گئی جبکہ دو لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔
اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 4 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔سپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار ایک سو سے تجاوز کرگئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 91 ہزارسے تجاوز کرگئی ۔پیرو میں میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 37 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔