اسلام آباد : اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی پوسٹس سے مثبت باتیں پھیلائیں نہ کہ کسی کی دل آزاری کا باعث بنیں۔
انہوں نے کہا کہ آیئے ہم سب مل کر ایک جملہ یا ایک ایسا لفظ شیئر کریں جو دوسروں کو مثبت رکھنے میں مددگار ثابت ہو۔
انہوں نے اپنی طرف سے مثبت جملے کے لیے سورة الحدید کی ایک آیت بھی شیئر کی۔
یاد رہے کہ صرحا اصغر ان دنوں ڈرامہ سیریل”پیار کے صدقے“میں دکھائی دے رہی ہیں۔