حکومت آئندہ ماہ تک کورونا  کے ایک لاکھ ٹیسٹوں کاہدف حاصل کریگی،  اسد عمر

10:16 AM, 17 Jun, 2020

اسلام آباد : وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ ماہ تک کورونا وائرس مریضوں کے ٹیسٹوں کی یومیہ گنجائش 50000 سے سے بڑھاکر ایک لاکھ کا ہدف حاصل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو مسلم لیگ ن کی گذشتہ حکومت کی کمزور پالیسیوں کی وجہ سے 20 ارب ڈالر کے بجٹ خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے ہم اس خسارے کو تین ارب ڈالر تک لے آئے ہیں۔

پاکستان میں کوویڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسیز کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کمزور معیشت اکے باعث قوم کے لئے ایک مکمل لاک ڈاؤن پالیسی موثر نہیں ہوسکتی ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم لاک ڈاؤن پالیسی اختیار کرتے ہیں تو روزانہ مزدوری کرنے والے دیہاڑی داروں اور مزدور برادری کو نقصان ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایس او پیز کو اپنانے اور ٹیسٹوں کی گنجائش میں اضافہ کرکے کورونا وائرس جیسے چیلنجوں سے نمٹ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں