اسلام آباد :اداکارہ نمرہ خان نے نئے ہیئر کٹ کے ساتھ اپنا فوٹو شوٹ مکمل کروا لیا ہے۔
فوٹوشوٹ میں انہوں نے مختلف رنگوں کی پینٹ شرٹ زیب تن کر رکھی ہیں۔
جس میں ان کے چھوٹے بالوں والا ہیئر سٹائل بھی نظر آ رہا ہے، سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کو ان کا یہ حلیہ بہت پسند آیاہے۔
یاد رہے کہ آخری مرتبہ نمرہ خان ڈرامہ سیریل”خوب سیرت “ میں دکھائی دی تھیں۔