ماہرہ خان ، عائزہ خان کی خوبصورتی کی معترف

09:44 AM, 17 Jun, 2020

اسلام آباد :اداکارہ ماہرہ خان ، عائزہ خان کی خوبصورتی کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔

انہوں نے لائیو سیشن کے دوران عائزہ خان کی خوبصورتی بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ خود لڑکا ہوتیں اور عائزہ کی دانش تیمور کے ساتھ شادی نہ  ہوئی ہوتی تو وہ ان سے شادی کر لیتیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ بہت خوبصورت بھی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ اللہ پاک نے انہیں فرصت میں بنایا ہے۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان جلد فلم”قائد اعظم زندہ باد“ میں دکھائی دیں گی۔

مزیدخبریں