جے ایف 17 تھنڈر کی پیرس ائیر شو میں دھوم ، گھن گرج سے شرکا حیران رہ گئے

جے ایف 17 تھنڈر کی پیرس ائیر شو میں دھوم ، گھن گرج سے شرکا حیران رہ گئے
کیپشن: image by Twitter

پیرس : پاکستانی لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے پیرس ائیر شو میں دھوم مچا دی ، شاندار گھن گرج سے شرکا حیران رہ گئے ۔ 53ویں پیرس ائیر شو کے دوران پاکستانی لڑاکا طیارے جے ایف 17  تھنڈر نے شرکا پر سحر طاری کیے رکھا ، ورٹیکل موو سے شرکا کی بڑی تعداد متاثر ہوئی۔

جے ایف 17 تھنڈر کی شارٹ رینج سے پرواز کو شرکا کی بڑی تعداد نے پسند کیا اس کے ساتھ برق رفتاری سے زمین کے قریب سے گزرتے ہوئے آسمان کو چھونے کی صلاحیت بھی اپنی مثال آپ تھی ۔

پاکستانی پائلٹ نے کمال مہارت سے پیرس ائیر شو میں اپنے لڑاکا طیارے کی دھاگ بٹھائی ، خوبصورت اور دلکش نظاروں کو غیرملکیوں کے ساتھ پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے بھی خوب سراہا ۔