امیر قطر تمیم بن حماد الثانی کے دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل

10:23 PM, 17 Jun, 2019

اسلام آباد: امیر قطر تمیم بن حماد الثانی کے دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل ہو گئیں ، قطر پاکستان میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔


تفصیلات کے مطابق، امیر قطر تمیم بن حماد الثانی کے دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، امیر قطر اتوار کے روز پاکستان کا دورہ کریں گے ، وہ پاکستان کے ساتھ 22 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کریں گے، اس سے قبل سعودی عرب پاکستان میں20 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاہدے کر چکا ہے۔ امیر قطر کی کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا ۔

مزیدخبریں