اپنی آنکھوں اور بینائی کی حفاظت کیجیے

اپنی آنکھوں اور بینائی کی حفاظت کیجیے
کیپشن: image by instagram account agelyss1

لاہور: وٹامن اے آنکھوں کے لئے نہایت مفید ہے جو گاجروں  میں پایا جاتا ہےاس کے علاوہ  اجناس، لوبیا ، سبزیوں اور ٹماٹر میں ایسے اجزاءموجود ہیں جو بینائی کوقوت بخشتے ہیں۔ 

قدرت کی دی ہوئی انمول نعمتوں میں سے آنکھیں ایک خاص تحفہ ہیں،اگر ان کی حفاظت نہ کی جائے تو ان کی بینائی کمزور ہو سکتی ہے،ضروری ہے کہ اپنی خوراک میں ایسی اشیاءکا استعمال کیا جائے جوان کے لئے مفید ہوں۔گاجروں  میں پایا جانے والا وٹامن اے آنکھوں کے لئے نہایت فائدہ مند ہے،یہ نظر کو تیز کرتا ہے۔

ناشتے میں انڈوں کا استعمال آنکھوں کےلئے مفید ہے، یہ نہ صرف پورے جسم بلکہ بصارت کے لئے بھی اہم ہے،روز مرہ خوراک میں سبز پتوں والی سبزی کا استعمال بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ کمزور ہونے والی بینائی کے عمل کو روکتا ہے۔ 

بادام میں پایا جانے والا وٹامن ای دماغ اور آنکھوں کو طاقت بخشتا ہے ،جبکہ اجناس، لوبیا ، سبزیوں اور ٹماٹر میں ایسے اجزاءموجود ہیں جو بینائی کوقوت بخشتے ہیں ۔