بھارت سے شکست ، سرفرازاحمد کھلاڑیوں پر پھٹ پڑے

07:16 PM, 17 Jun, 2019

لندن: بھارت کے خلاف میچ میں شکست ،خراب کارکردگی پر سرفرازاحمد کھلاڑیوں پر پھٹ پڑے۔


تفصیلات کے مطابق ، بھارت کے خلاف اہم ترین میچ میں شکست کے بعد ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہو گیا ، کپتان سرفرازاحمد کھلاڑیوں پر پھٹ پڑے ۔ خراب کارکردگی پر سرفرازکی ابتدا میں اشارے کنایوں میں گفتگو بعد میں جذباتی اور تلخیوں بھر پور ہو گئی۔ 

سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کا ورلڈ کپ کا سفرابھی ختم نہیں ہوا، اچھا کھیلنا ہوگا، ہم سے 22 کروڑ عوام کی توقعات وابستہ ہیں،انہیں مایوس نہیں کریں۔

سرفراز  نے شکست کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کپتان ہٹ جائیگا تو وہ جان لے میں گیاتواور لوگ بھی جائیں گے، سرفراز کی نرم، گرم،جذباتی اورغصے سے بھرپور گفتگوسینیرکھلاڑی خاموشی سے سنتے رہے۔

مزیدخبریں