اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی حکومت کے دعووں کا پول کھول دیا ، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر امداد دینے سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ، ہفتے کے روز دو اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے اعلان کیا تھا کہ ایشیائی ترقاتی بینک معاشی اصلاحات نافذ کرنے اور اقتصادی استحکام کی غرض سے بجٹ امداد میں 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کرے گا ، سب سے پہلے یہ اعلان وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کیا تھا ، اس کے بعد مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اے ڈی بی کے دو سینئر عہدیداروں سے ملاقات کے بعد اپنے ٹوئیٹر اکائونٹ کرتے ہوئے بھی کی ۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل وارنر لی پیچ سے ملاقات کے بعد ڈاکٹر حفیظ شیخ نے بتایا کہ پاکستان میں اصلاحات اور معاشی استحکام کے لیے اے ڈی بی بجٹ سپورٹ کی مد میں پاکستان کو 3 ارب 40 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔
مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ مالی سال 20-2019 کی پہلے سہ ماہی کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک 2 ارب 20 کروڑ ڈالر جاری کرے گا جس سے بیرونی اکاؤنٹ اور غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائز کی صورتحال بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری معاشی اصلاحات کے لیے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے اس عزم کو سراہتا ہوں۔
دوسری جانب پاکستان میں موجود ایشیائی ترقیاتی بینک کے دفتر نے عام تعطیل کے روز غیر متوقع اقدام اٹھاتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس میں حکومت کی جانب سے مذکورہ بالا اعلان سے لاتعلقی اختیار کی گئی۔