'ٹیکنالوجی مس میچ ہونے کے باعث وزیراعظم کی تقریرنشرکرنے میں مسائل ہوئے'

'ٹیکنالوجی مس میچ ہونے کے باعث وزیراعظم کی تقریرنشرکرنے میں مسائل ہوئے'
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Twitter Account

اسلام آباد:ٹیکنالوجی مس میچ ہونے کے باعث وزیراعظم کی تقریرنشرکرنے میں مسائل ہوئے، تقریر کی رکارڈنگ ایچ ڈی میں تھی اورپی ٹی وی کانظام ایس ڈی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق ، معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے وزیر اعظم عمران خان کی گزشتہ روز ہونے والی تقریر سے متعلق وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ میڈیا کو  یہ پیغام نہیں دیاتھاکہ وزیراعظم کی تقریرسوا9بجے نشرکی جائیگی، ذرائع سے غلط خبر نشر کر دی جاتی ہے۔


معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تقریرپاکستان کا چہرہ ہوتی ہے،جس کا ایک ایک لفظ اہم ہوتا ہے، بجٹ کے روز وزیراعظم قوم سے بات کرنا چاہتے تھے جس کے لیے پبلک سروس میسج بنی گالا میں رکارڈ کرایا جس میں مواد زیادہ تھا اور  رکارڈنگ ایچ ڈی میں تھی،یہ دیکھنا ہوگا پی ٹی وی ایچ ڈی ٹیکنالوجی پر کیوں نہیں جاسکا۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم کی تقریر کی رکارڈنگ ایچ ڈی میں تھی اورپی ٹی وی کانظام ایس ڈی تھاہمارا مقصد وزیراعظم کی تقریر کو اندھیرے میں چلانا نہیں تھاآیندہ ایسے واقعات سے بچنے کیلیے پی ٹی وی کی ڈیجیٹلائزیشن کی جائےگی۔ٹیکنالوجی مس میچ کے باعث وزیراعظم کی تقریرنشرکرنے میں مسائل ہوئے۔