شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے آریان کی ایک ساتھ فلم

04:47 PM, 17 Jun, 2019

ممبئی : ڈزنی پروڈکشن کی ہندی ورژن فلم ’دی لائن کنگ ‘ میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان فلم کے کردار کنگ مفصا اوران کے بیٹے آریان ’سمبا‘ کے کردار کے لئے اپنی آواز ریکارڈ کروائیں گے۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اور اپنے بیٹے آریان خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ وہ اور انکا بیٹا ایک ایسی فلم کا حصہ بننے جا رہے ہیں جو کہ انہیں اپنی فیملی کا حصہ معلوم ہوتی ہے.

 ہیڈ آف ڈزنی بھارت بکرام دگل کے مطابق،’دی لائن کنگ‘ ایسی مووی ہے جو ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہو رہی ہے اور انہیں خوشی ہے کہ اس فلم کے نمایا ں کرداروں کے لئے بالی وڈ انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے آریان خان کی آواز ان کی فلم کا حصہ بنے گی۔

واضح رہے کہ یہ فلم انگلش ،اردو،تامل اور تیلگو زبان میں 9 1جولائی کوبھارت میں ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں