ٹوکیو : جاپانی ٹرک اور بس ساز کمپنی ہینو موٹرز نے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک نئی بس تیار کی ہے جو ڈرائیور کی کسی غفلت کی صورت میں خود بخود رک جائے گی بس میں نصب کمیرہ ڈرائیور کی مانیٹرنگ کرے گا .
جس میں نیند کی صورت میں اس کے سریا جسم کے ایک طر ف جھکنے یا ڈرائیونگ پر موثر کنٹرول نہ رکھے جانے پر بس کا کمپیوٹرائزڈ سسٹم حرکت میں آکر چلتی بس کو روک دے گا۔ نئی ٹیکنالوجی کا مقصد حادثہ کی روک تھام اور مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے.
نئی ٹیکنالوجی کی بسیں یکم جولائی سے سڑکوں پر آجائیں گی جبکہ ٹویوٹا بسوں میں پہلے ہی ایسی ہی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے تحت ایمر جینسی کی صورت میں ڈرائیور یا مسافر اپنی نشست کے ساتھ لگے بٹن کو دبا کر بس روک سکتے ہیں۔