امید نہیں چھوڑ سکتے،پاکستان کا ورلڈ کپ ابھی ختم نہیں ہوا،عماد وسیم

01:42 PM, 17 Jun, 2019

مانچسٹر:بھارت سے شکست کے بعد کپتان سرفراز احمدکے ساتھ آل راﺅنڈر عماد وسیم کو بھی امید ہے کہ پاکستان ٹیم کم بیک کرسکتی ہے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ورلڈ کپ ابھی ختم نہیں ہوا، اب بھی موقع ہے کہ ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنالے۔

مانچسٹر میں بھارت سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ امید نہیں چھوڑ سکتے، جنوبی افریقہ کیخلاف اگر تحرک مل گیا اور اگلے 4 میچز اچھے مارجن سے جیتے تو پاکستان سیمی فائنل تک جا سکتا ہے۔

عماد وسیم نے مزید کہا کہ دوسری ٹیموں کا نتیجہ تو پاکستانی کھلاڑیوں کے ہاتھ میں نہیں اگر اچھی کارکردگی دکھا کر بڑے مارجن سے میچز جیتے تو سیمی فائنل تک جگہ بنائی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں