مانچسٹر:پاک بھارت میچ میں مین آف دی میچ قرار پانے والے روہت شرما کا کہنا ہے کہ اگر میں پاکستانی ٹیم کا کوچ بنا تو بتاﺅں گا کیسے کھیلتے ہیں۔
مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراونڈ میں پاکستان کے خلاف 113گیندوں پر 140رنز بنانے والے بھارتی اوپنر روہت شرما سے میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی صحافی نے پوچھا کہ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن اس وقت بحران کا شکار ہے، بطور بلے باز وہ پاکستانی ٹیم کو کیا مشورہ دینا چاہیں گے؟
روہت کے اس جواب پر کانفرنس ہال میں موجود سب ہی افراد قہقہہ لگا کر ہنس پڑے۔پاک بھارت اہم ترین میچ میں سنچری اور ورلڈ کپ کے پہلے 2 میچز میں 50 رنز اسکور کرنے والے روہت شرما سے ان کی کامیابی کا راز پوچھا گیا تو انہوں نے گزشتہ سال 30دسمبر کو پیدا ہونے والی اپنی بیٹی سمیرا شرما کو اپنی کامیابی کی وجہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے 22ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 89رنز سے شکست دی ہے۔