تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کے پروڈکیشن آرڈر جاری

12:32 PM, 17 Jun, 2019

لاہور: پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے لئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کے نیب کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔

گرفتاری کے بعد آج وہ پہلی بار پروڈکشن آرڈر پرپنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے بجٹ سیشن کے لئے پہلے ہی پروڈکشن آرڈر جاری ہو چکے ہیں۔

حمزہ شہباز اور سبطین خان نیب کی حراست میں ہیں جبکہ خواجہ سلمان رفیق نیب کیس میں جیل میں ہیں۔

مزیدخبریں