اسحاق ڈار ، میاں منشا کی جانب سے کلثوم نواز کی عیادت

اسحاق ڈار ، میاں منشا کی جانب سے کلثوم نواز کی عیادت
کیپشن: image by facebook

لندن :لندن میں زیر علاج بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری نہ آ سکی ، بددستور وینٹی لیٹر پر ، اسحاق ڈار ، میاں منشا آج ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں زیر علاج بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری نہ آ سکی ، ان کی عیادت کیلئے آج اسحاق ڈار اور کاروباری شخصیت میاں منشاء بھی ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچے ، بیگم کلثوم نواز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کلثوم نواز کی حالت نہ سنبھل سکی ، وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا فیصلہ کل کیا جائے گا ۔ کلثوم نواز کی تیمارداری کیلئے نواز شریف اور مریم نواز آج بھی ہارلے سٹریٹ کلینک گئے ۔

مریم نواز اور حسین نواز والدہ کی صحت کے حوالے سے خاصے فکر مند دکھائی دیئے ، شریف خاندان نے دعاؤں کے لیے قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔