ممبئی : بالی وڈ سٹار سلمان خان کی نئی فلم ریس تھری نے باکس آفس پر عیدی لوٹ لی اور کمائی کے تمام ریکارڈ اپنے نام کر لیےہیں۔
عید اور سلمان خان کا تعلق بالی وڈ میں کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور عید پر ان کی فلمیں کئی سالوں سے ریلیز ہورہی ہیں ، اس سال بھی عید پر سلمان خان کی ’ریس 3‘ ریلیز ہوئی ہے جس نے کمائی کے پہلے روز سے ہی ریکارڈ توڑ بزنس شروع کردیا ہے۔
فلم پہلے روز 29 کروڑ 17 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کرکے رواں سال کی پہلے روز کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی ہے جب کہ فلم نے دوسرے روز بھی 38 کروڑ 14 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کرکے مجموعی طور پر 67 کروڑ 31 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کرلی ہے۔
TOP 5 - 2018
— taran adarsh (@taran_adarsh) June 16, 2018
Opening Day biz...
1. #Race3 ₹ 29.17 cr
2. #Baaghi2 ₹ 25.10 cr
3. #Padmaavat ₹ 19 cr
[Thu release; incl Wed previews ₹ 24 cr]
4. #VeereDiWedding ₹ 10.70 cr
5. #PadMan ₹ 10.26 cr
India biz.
[Hollywood films not included]
سلو میاں کی ’ریس 3‘ کی ریکارڈ کمائی کے بعد فلم تیسرے روز 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد یہ 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی ان کی 13 ویں فلم ہوگی۔
یاد رہے کہ سلمان خان کے مدمقابل ’ریس 3‘ میں انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ نے مرکزی کردار کیا ہے جب کہ فلم کی ہدایت کاری ریموڈی سوزا نے سر انجام دی ہے۔