چیف جسٹس نے خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کا نوٹس لے لیا
کیپشن: image by facebook

لاہور: چیف جسٹس نے خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کا نوٹس لے لیا۔


چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے عیدالفطر کے پہلے روز لاہور کےفاؤنٹین ہاؤس کا دورہ کیا تھا جہاں خواجہ سراؤں نے انہیں شناختی کارڈ جاری نہ کرنے سےمتعلق شکایات کی تھیں۔

جیونیوز کےمطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے خواجہ سراؤں کی شکایت پر انہیں شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کا نوٹس لے لیا جس کی سماعت کل لاہور رجسٹری میں ہوگی۔

چیف جسٹس نے سماعت کے سلسلے میں چیف سیکریٹری پنجاب اور متعلقہ حکام سمیت اخوت فاؤنڈیشن کے امجد ثاقب کو کل طلب کرلیا۔