کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا , شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کے بعد ٹھنڈی ہوائی چلنے لگیں جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور عید کا مزہ دوبالا ہوگیا۔
صبح کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس کے بعد شہریوں نے عید کا دوسرا روز بھرپور طریقے سے انجوائے کرنے کے لیے ساحل سمندر کا رخ کرلیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج مطلع ابر آلود رہے گا، صبح 10 بجے درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ آج کے دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔