کابل:امریکی ملٹری حکام کے مطابق شمالی افغانستان میں ملٹری بیس پر حملے میں 7امریکی فوجی زخمی جبکہ ایک افغانی فوجی ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں مزارِ شریف کے شمالی شہرمیں افغان فوج کے ہیڈ کوارٹر کیمپ شاہین پر حملے میں 7امریکی فوجی زخمی بلکہ ایک افغانی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔
کابل میں امریکی فوج کے ترجمان نے افغان فوجی کی طرف سے دیئے گئے بیان جس میں کہاگیا ہے کہ حملے میں 7امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں، کی تر دید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا بلکہ 7امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔