ڈیل اسٹین نے پاکستانی ٹیم کو چیمپیئنز قرار دیدیا

10:51 PM, 17 Jun, 2017

جوہانس برگ: پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کل اوول کے تاریخی میدان میں کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیمیں بھرپور جوش میں دکھائی دیتی ہیں اور حریف کو تہس نہس کرنے کا تہیہ رکھتی ہیں ۔ اس میچ کے بارے میں انٹرنیشنل کرکٹرز بھی اپنی رائے دے رہے ہیں کہ یہ میچ کون سی ٹیم جیتے گی ؟ایسا ہی کچھ جنوبی افریقی فاسٹ باؤلز ڈیل اسٹین نے کیا ہے ۔ ڈیل اسٹین نے پیشین گوئی کی ہے کہ پاکستان بھارت کو شکست دے گا اور چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل اپنے نام کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے انگلینڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کے سنسنی خیز فائنل کی پیشگوئی بھی کردی۔ڈیل اسٹین نے کہا کہ ناک آؤٹ راؤنڈ میں رینکنگ کوئی معنی نہیں رکھتی۔ اسٹین نے پاکستان ٹیم کوچیمپئن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’جس انداز میں یہ چیمپئنز کھیل رہے ہیں، اس سے ہمیں اب ایک شاندار فائنل دیکھنے کو ملے گا‘۔

ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ کل اوول میں ایک اچھا میچ دیکھے کو ملے گا ۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں 

مزیدخبریں