ممبئی:بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمندر اور ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول کے بارے میں ماضی کا بڑا انکشاف سامنے آگیا، جس کے مطابق اداکارہ نے 2006 میں فلم ”پیارے موہن“ کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکارہ امریتا راؤ کو سب کے سامنے زوردار طماچہ دے مارا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ایشا دیول نے امریتا کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ایک دوسرے سے اس حد تک نفرت کرنے لگی تھیں کہ انہیں سیٹ پر ایک دوسرے کی موجودگی تک گوارا نہیں تھی۔ ایک بارشوٹنگ کے دوران امریتا نے فلم کے ہدایت کار اِندر کمار اور کیمرہ مین کے سامنے ہی مجھ پر تبصرہ کرتے ہوئے برا بھلا کہنا شروع کردیا تھا، ”ان کی اس حرکت سے مجھے بے تحاشہ غصہ آگیا اور میں نےانہیں طمانچہ ماردیا۔ تاہم مجھے اپنے کیے پر بالکل بھی افسوس نہیں ہے۔ بعد میں امریتا کو خود اپنی غلطی کااحساس ہوگیا اورانہوں نے مجھ سے معافی مانگی جس پر میں نے انہیں معاف کردیا۔“
دوسری جانب جب امریتا سے اس بارے میں ان کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں کچھ بھی کہنا نہیں چاہتیں۔
ایشا دیول کا امریتا راؤ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف
ممبئی:بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمندر اور ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول کے بارے میں ماضی کا بڑا انکشاف سامنے آگیا، جس کے مطابق اداکارہ نے 2006 میں فلم ”پیارے موہن“ کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکارہ امریتا راؤ کو سب کے سامنے زوردار طماچہ دے مارا ۔
10:10 PM, 17 Jun, 2017