مرغن کھانے امراض جگر سمیت مختلف بیماریوں کا سبب

09:47 PM, 17 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

برلن: جرمن ماہرہن صحت نے کہا ہے کہ چکنائیوں بھرے مرغن کھانے جگر میں چربی جمع کرکے مختلف امراض کا باعث بنتے ہیں۔

برلن یونیورسٹی کے غذائی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر معمول کے کھانوں میں چکنائیوں بھرے مرغن کھانے زیادہ ہونے سے جگر میں چربی جمع ہوتی رہتی ہے جو جگر کے امراض سمیت مختلف بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دوران روزہ معدہ خالی تو ہوتا ہے اسی لئے روزوں کے دوران ایسے کھانوں کا معدے پر جلد اثر ہوتا ہے جو صحت کے لئے مضر ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق چکنائیوں سے بھرا صرف ایک کھانا بھی جگر پر اثرانداز ہوکر اس میں انسولین کی حساسیت اور میٹابولزم کو تبدیل کردیتا ہے۔

ایک سروے میں14 افراد دبلے پتلے اور صحت کے کھانوں کا جائزہ لیا گیا۔ ماہرین نے شرکا کو اتنا پام آئل دیا جو ایک چکنائی والے کھانے کے برابر تھا ہر کھانے کے بعد ان کے جگر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ صرف ایک مرتبہ چکنائیوں سے بھرپور کھانا کھانے سے انسولین کی حساسیت، ٹرائی گلیسرائیڈز اور دیگر اجزا بڑھ جاتے ہیں اور ان میں سے بعض خون میں بھی نوٹ کیے گئے۔

اس تحقیق پر سائنسدان حیران ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ چکنائیوں کی ایک خوراک بھی جگر کو وقتی طور پر تبدیل کردیتی ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان کے دنوں میں سادہ کھانوں کو اتعمال کیا جائے تاکہ معدہ تندرست رہے اور بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکے۔

مزیدخبریں