اوول: کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے ون ڈے میچ کی ٹکٹیں نایاب ہوگئیں۔ پاک بھارت فائنل میچ کی ٹکٹیں آن لائن بھی بلیک ہونے لگیں ، بعض ٹکٹیں تو پندر ہ گنا سے زائد قیمت پر فروخت ہورہی ہیں ، فائنل کی ٹکٹ 11 سو سے دو ہزار پاؤنڈ تک فروخت ہورہی ہے ۔
پاکستان بھارت کی سنسنی سے بھرپور فائنل جنگ
چیمپئنز ٹرافی 2017ء کے فائنل کی ٹکٹیں پانے والے شائقین نے کمائی کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ۔ ٹکٹوں کے مالکان نے Viagogo اور Stub Hub کی ویب سائٹ پر اپنی ٹکٹ کو آفیشلی بیچنے کا کام شروع کر ڈالا۔140 پاؤنڈ میں خریدی گئی فائنل کی ڈبل ٹکٹ اب دو ہزار پاؤنڈز سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
ادھر آئی سی سی نے منافع پر دوبارہ فروخت ہونیوالی ٹکٹ کو منسوخ قرار دیدیا ہے۔پاکستان اور بھارت کی اس فائنل جنگ کو ریکارڈ شائقین کے دیکھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔یار رہے اد قبل بھی ٹی 20 ورلڈ کپ 2016 میں پاک بھارت میچ کو 83 ملین سے زائد شائقین نے براہ راست دیکھا تھا۔