کراچی: شہباز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی کے ردعمل کے طور پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو نے نواز شریف اور شہباز شریف گملا سیاستدان ہیں اور سفارش کے ذریعے آگے آئے ہیں ان کا اصل احتساب انشاءاللہ 2018ء میں بننے والی پیپلز پارٹی حکومت کرے گی تاکہ ان کے کالے کرتوتوں سے پردہ اٹھاکر ان کا اصل چہرہ عوام کو ظاہر کر دیں۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں جن کے باعث جمہوریت مستحکم ہوئی۔ شریف برادران راﺅنڈ محلات کی قیمت 40 لاکھ روپے بنا کر عوام کو بے وقوف نہ بنائیں ابھی صرف ایک چوری پکڑی گئی ہے ڈاکے تو آگے ظاہر ہوں گے۔
یاد رہے آج وزیراعظم شہباز شریف پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی جانے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ شہباز شریف سے تقریبا 4 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جے آئی ٹی نے مجھے سمن بجھوایا تھا اور آج پاناما سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا شریف خاندان کا احتساب پہلی مرتبہ نہیں ہوا اس سے پہلے ہمارے خاندان کا احتساب کیا گیا۔ 1972 میں اتفاق فاؤنڈری کو قومیا میں لیا گیا اور بے نظیر کے دوسرے دور میں ہماری فیکڑیاں بند کروا دیں جبکہ مشرف کے دور میں ہمارے خاندان کا چوتھی بار احتساب ہوا۔
مشرف دور میں ہتھکڑیاں بھی لگائی گئیں جبکہ پیپلز پارٹی کی کرپشن نے پاکستان کو کھوکھلا کر دیا۔ انہوں نے کہا شریف خاندان کیخلاف کرپشن یا کک بیکس کا کوئی الزام نہیں پانچویں مرتبہ احتساب ذاتی کاروبار کے خلاف ہو رہا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں