دمشق: شامی اپوزیشن نے کہاہے کہ سعودی عرب اورقطر کے درمیان تنازعہ وفتی طوفان ہے جو جلد تھم جائیگا۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق شامی اپوزیشن کے لیڈر نے ان خیالات کا اظہار شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع مشرقی غوطہ سے کیا۔ شامی اپوزیشن کے ایک اہم لیڈر نے نام مخفی رکھتے ہوئے موجود خلیجی بحران کو ایک وقتی طوفان کا نام دیا ۔
ان کے مطابق جلد ہی یہ تنازعہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا اور تمام ریاستیں ایک مرتبہ پھر اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے شیر و شکر ہو جائیں گی۔
یہ امر اہم ہے کہ شام کے اندر مسلح سرگرمیوں میں مصروف کئی گروپوں کواب بھی سعودی عرب یا قطر کی حمایت حاصل ہے۔ ان میں احرار الشام اور جیش الاسلام جیسے بڑے اور اہم گروپس بھی شامل ہیں۔