مقبوضہ بیت المقد س :مقبوضہ فلسطینی علاقے میں قائم اسرائیلی فوج کے ایک کیمپ میں طاعون کی شکل کی وباءپھوٹ رہی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 120سے زائد فوجی افسران و اہلکار اس سے متاثر ہوئے ہیں، ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو علاج کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کیا جار ہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ فوجی کیمپ میں پھوٹنے والی پر اسرار بیماری کی علامات ظاہری طور پر طاعون سے ملتی ہیں جب کہ اس کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں کہ آیا کہ طاعون ہے یا کچھ اور۔ تاہم اس بیماری سے تمام فوجیوں کی جلد بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
ہسپتالوں میں لائے گئے فوجیوں کی جلد پر پھوڑے نکلنے کے ساتھ ساتھ پورے جسم میں شدید تکلیف محسوس کی جار ہی ہے۔ فوج نے اس پراسرار بیماری کے پھوٹنے کی وجہ جاننے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ بیماری سے متاثرہ کیمپ کو خالی کر ا دیا گیا ہے۔ فوج نے اس سلسلے میں ماہرین صحت کو مزید تحقیقات کے لیے طلب کر لیا ہے۔
تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔ ادھر ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس بیماری سے متاثرہ افراد جو کہ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں کے بارے میں یہ بات اہم ہے کہ علاج کے باوجود کوئی خاص فرق نہیں ہوا۔ اور موذی دن بدن بڑ ھ رہا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں